بشریٰ انصاری نے 1992ء کی یاد تازہ کر دی، ڈرامے کا سین شیئرکردیا

پیر 27 ستمبر 2021 21:50

بشریٰ انصاری نے 1992ء کی یاد تازہ کر دی، ڈرامے کا سین شیئرکردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ، گلوکارہ، میزبان بشریٰ انصاری کی جانب سے سوشل میڈیا پر 1992ء کے ایک ڈرامے کا سین شیئر کرتے ہوئے پرانی یاد تازہ کی گئی ہے۔انسٹا گرام پر بشریٰ انصاری نے اپنے 1992ء کے ایک ڈرامے ’ذرا سی عورت‘ کا ایک سین شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اٴْس دور کے ڈراموں اور اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔بشریٰ انصاری کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’اللّٰہ کا شکر ہے ہم کچھ اچھا کام کر سکے، تٴْکّے میں نہیں ملی یہ شہرت۔‘انہوں نے ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ ’شکر ہے یہ سوشل میڈیا اٴْس وقت نہیں تھا۔‘

متعلقہ عنوان :