استادارشاداحمدانصاری نے غزلوں پرمبنی نئے البم کی تیاریاں شروع کردیں

ان دنوں اپنی میوزیکل اکیڈمی میں غزلوں کی ریہرسلزمیں مصروف ہوں،معروف گلوکاروموسیقارکی گفتگو

منگل 28 ستمبر 2021 12:13

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء)معروف گلوکار وموسیقار استاد ارشاداحمدانصاری نے غزلوں پر مبنی نئے البم کی تیاریاں شروع کردی ہیں،تفصیلات کے مطابق استادارشاداحمدانصاری ان دنوں اپنی میوزیکل اکیڈمی میں غزلوں کی ریہرسلزمیں مصروف ہیں،ایک ملاقات کے دوران استاد ارشاداحمدانصاری نے بتایا کہ ان کا نیا البم ان کے پہلے البمزسے مختلف ہوگا،اس نئے البم کے لئے وہ بہت زیادہ محنت کررہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ نئے البم میں کچھ غزلیں معروف شاعر ایم اے تبسم کی شامل کی گئی ہیں،جبکہ باقی کلام ان کا خود کا لکھا ہوا ہے،انہوں نے بتایا کہ جلد ہی اس نئے البم کی ریکارڈنگ مقامی اسٹوڈیومیں شروع کردی جائے گی۔