برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر نیٹو کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، چینی وزیر خارجہ کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے گفتگو

منگل 28 ستمبر 2021 12:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) چینی وزیر کارجہ وانگ یی نے  مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولن برگ  سے بذریعہ وڈیو لنک گفتگو کی اورتعلقات کے مضبوط اور مستحکم فروغ کے لیے  برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر نیٹو کے ساتھ مذاکرات جاری جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔  انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک ریجن کے لیے کوئی نیا فوجی بلاک قائم کرنے  کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی   بڑے ممالک کے درمیان ایسی محاذ آرائی میں اضافےکی ضرورت ہےجو نئی سرد جنگ کو ہوا دینے کا سبب بنے ۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ نیٹو اپنی اصل جغرافیائی حدود تک محدود رہتے ہوئے علاقائی امن ،استحکام اور ترقی میں تعمیری کردار ادا کرے۔   اس موقع پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولن برگ نے کہا کہ  نیٹو چین کو دشمن کے طور پر نہیں دیکھتا ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو  پیشگی شرائط کے بغیر باہمی احترام کی بنیاد پر چین کے ساتھ تعمیری تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ورچوئل میٹنگ  کو مثبت اور تعمیری سمجھتے ہوئے  روابط  جاری رکھنے ، بات چیت کے معیار کو بہتر بنانے اور عملی تعاون کو آگے بڑھانے کا عہد کیا۔