شوہر کو حریم شاہ کی یاد ستانے لگی

حریم شاہ کے شوہر کی اس محبت بھری ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جٴْلے تبصروں کا سلسلہ جاری

جمعہ 1 اکتوبر 2021 10:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2021ء) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کو ان کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر بلال شاہ کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بلال شاہ اپنی اہلیہ حریم شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے اٴْن سے اٴْن کی خیریت دریافت کرتے ہیں۔بلال شاہ، حریم شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں آپ کو بہت زیادہ یاد کررہا ہوں۔اٴْنہوں نے اہلیہ سے درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’براہِ مہربانی! جلدی واپس آجائیں۔

(جاری ہے)

حریم شاہ کے شوہر کی اس محبت بھری ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جٴْلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کچھ دنوں کے لیے شوہر سے دور گئی ہوئی ہیں اور اسی وجہ سے اٴْن کے شوہر کو اٴْن کی یاد ستا رہی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ نے جیونیوز ویب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے انکشافات سے انکار کیا تھا، اٴْنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ اٴْن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔