امریکا،کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کر گئی

ہفتہ 2 اکتوبر 2021 13:40

امریکا،کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کر گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2021ء) :امریکا کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کر گئی یہ تعداد ملک کے دارالحکومت واشنگٹن کی آبادی کے برابر ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکا کے بیماریوں پرکنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس ے سے یومیہ اوسطاً ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے 55.7 فی صد افراد کو ویکسین کی مکمل دوخوراکیں دے دی گئی ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس کی بد ترین صورتحال کے دوران بھی کچھ شہر ی ویکسین لگانے سے انکار کر رہے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئے ہیں جو برازیل اور ہندوستان کی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا کہ انتہائی متعدی ڈیلٹا قسم سے صورتحال اور بھی  تشویشناک ہوگئی ہے ۔ امریکی حکام نے کہا کہ دسمبر میں شروع کی گئی ویکسی نیشن مہم جو اپریل میں عروج پر پہنچ گئی تھی اور یومیہ خوراکوں کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی تھیبعد میں سست روی کی شکار ہو گئی۔ملک میں کورونا وائرس کی غلط معلومات پھیل رہی ہیں جس سے بہت سے امریکیوں کو تقسیم کیا گیا ہے۔ بعض ریپبلکن گورنرز جیسے ٹیکساس اور فلوریڈا میں نے اپنی ریاستوں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ۔امریکی ریاست کیلیفورنیا نے اعلان کیا  ہے کہ تمام طلباءکے لیے کوویڈ۔19 ویکسی نیشن لگانا لازمی قرار دی گئی ہے۔