بارڈر کی بندش سے مختلف قبائلی،اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں ،،میر اسفندیار یار محمد زئی

یہ صرف ایک پارٹی یا ایک پینل کا مسئلہ نہیں یہ پورے چاغی عوام کا مسئلہ ہے ،ضلعی صدر بلوچستان عوامی پارٹی کااجلاس سے خطاب

اتوار 3 اکتوبر 2021 17:00

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس ضلعی صدر میر اسفندیار یار محمد زئی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں بی اے پی کے تمام ضلعی و تحصیل کے عہدیداران ،وکارکنان شریک تھے اجلاس میں بارڈرز کی بندش ،بے روزگاری ودیگر مسائل زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر اسفند یار یار محمد زئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر کی بندش سے اس وقت ضلع بھر کے مختلف قبائلی،اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں یہ صرف ایک پارٹی یا ایک پینل کا مسئلہ نہیں یہ پورے چاغی عوام کا مسئلہ ہے انکا تمام ذ ریعہ معاش بارڈر ز کے ساتھ منسلک ہیں اور مختلف قبائل اپنے اپنے طریقے سے اپنی لوگوں کا نمائندگی کرتے ہیں اور اپنی قوت کے مطابق جمہوری انداز میں آواز اٹھا رہے ہیں تاکہ بارڈرز کے جو پوائنٹس ہیں وہ کھل جائے تاکہ لوگ اپنی ذریعہ معاش پیدا کرکے اپنی بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا سکیں مگر گزشتہ دنوں سے ایک سیاسی پینل کی جانب سے گاڑیوں کی انٹری کے لیئے فارم بھر رہا ہے اس پر مجھ سمیت ہر شخص کو اعتراض ہے کہ یہ کس بنیاد پر انٹری کروا رہے ہیں اگر انتظامیہ یا سرکار کی جانب سے اس طرح کے انٹری کا کوئی عمل ہے توکسی ایک سیاسی پینل کو اختیار دینا دیگر قبائل اور پارٹیز کے ساتھ نا انصافی ہے کیو نکہ مزکورہ سیاسی پینل پسند و نا پسند کی بنیاد پر انٹری کرکے علاقے میں ایک نئی بحث چیڑدیگااگر اس طرح کے بارڈر پوائنٹس پر انٹری کا کوئی عمل ہے تو ایڈمسٹریٹرخود انٹری کروائیں یا علاقے کے تمام قبائلی ،سیاسی ،پینلز کے معتبرین کو بلا کر جرگہ تشکیل دے اور واضع کریں اس کے بعد ہر قبائل یا پارٹیز ،خود اپنے لوگوں کی گاڑیوں کا انٹر ی فارم بھر کر سرکار کے پاس جمع کردیگا اگر اس طرح کا کوئی انٹری کا عمل نہیں ہے تو ایک سیاسی پینل کی جانب سے کس بنیاد پرچار بہان پوائنٹس کا انٹری فارم بھر رہا ہے جس کی وجہ سے دیگر سیاسی معتبرین ،اور قبائلی عمائدین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اس طرح کے انٹری فارم دیگر پارٹیز کو علم نہیں ہے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا اگر انتظامیہ کی جانب سے انٹری فارم بھرنے کا سلسلہ ہے فوری طور پر اپنی اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے دیگر تمام قبائل،پینلز اور سیاسی پارٹیز کو اعتماد میں لیں۔

متعلقہ عنوان :