قطر کے سفیر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال

پیر 4 اکتوبر 2021 21:38

قطر کے سفیر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2021ء) پاکستان میں تعینات خلیجی ریاست قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، قطر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمان ال ثانی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔قطری سفیر نے قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کا دعوت نامہ دیا ۔ قطری سفیر نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔