لاڑکانہ:ادویات کی کمی نہیں،مریض زیادہ ہیں,ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت،پاپولیشن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو
ہفتہ 9 اکتوبر 2021 19:43
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کے روز شیخ زید ویمین ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور کمشنر آفس لاڑکانہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیرنے بچوں کے ہسپتال میں قائم ایچ آئی وی سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کے عملہ کو ہدایت دی کہ کام کو اور بھی زیادہ بہتر بنایا جائے ۔ اس کے بعد صوبائی وزیر نے بچوں کے ایس این وارڈ،نیوٹریشن،کے ایم سی، ای ایم سی، سک نیو بارن کیئر یونٹ،نیوٹریشن اسٹیبلائیزیشن سینٹر و دیگر سیکشنز کا دورہ کیا۔ اس کے بعد شیخ زید ویمین ہسپتال پہنچ کر مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔اس کے بعد ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژن کے ڈی ایچ اوز، ایم ایس،پی پی ایچ آئی،یو این ایڈ کے عملہ سے معلومات لیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت دی کہ کووڈ ویکسین کے عمل کو اور بھی تیز کیا جائے۔ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ صحت کے عملہ پر زور دیا کہ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے ٹریٹمینٹ پروٹوکول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرا اور سکیورٹی سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ایس لاڑکانہ کو سختی سے ہدایات دیں کہ ہسپتالوں میں سینیٹائیزر اور ہینڈ واش کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنایاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کا خاص تعاون حاصل ہے،جس کی وجہ سے پولیو کیسز میں بہتری آئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ بچوں میں پولیو، میسلز کے علاوہ کووڈ ویکسین بھی لگائی جائے تا کہ انہیں اس خطرناک بیماری سے بچا سکے۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ،یو کے ٹاکیوموٹو یو این ایڈ کنٹری ڈائریکٹر پاکستان اینڈ افغانستان،ڈاکٹر ایاز سومرو یونیسیف،راجوال خان سیکریٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور لاڑکانہ ڈویزن کے ڈی ایچ اوز موجود تھے۔اس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے رتودیرو تحصیل ہسپتال اور ایچ آئی وی سینٹرکا دورہ کیا،جہاں پر ایم ایس تحصیل ہسپتال نے بریفنگ دی،جس کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔میٹنگ میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈویژنل کوویڈ کمیٹی کی میٹنگ بلائی جائے تا کہ رہ جانے والے لوگوں کو ویکسین کی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.