سکھر ایکسپریس کے اے سی سلیپر کے مسافروں کے لئے مفت اخبار کی سروس شروع کردی گئی

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 20:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر ڈویثرن شعیب عادل نے کہا ہے کہ سکھرایکسپریس اے سی سلیپر میں سفر کرنے والے ضلع سکھرودیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسافروں بلخصوصی تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سکھر سے کراچی کے درمیان چلنے والے سکھر ایکسپریس کے اے سی سلیپر کے مسافروں کے لئے مفت اخبار کی سروس شروع کردی گئی ہے جسے مسافروں نے بہت زیادہ سراہا ہے۔

ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل نے مزید کہا سکھرڈویثرن کی جانب سے ایک دوروز میں سکھر اور روہڑی کے اسٹیشن پر ایک پرائیوٹ پارٹی کے تعاون سے مسافروں کے ل?ے مفت تیزرفتار وائی فائی سروس شروع کی جارہی ہے جسکا مقصد روہڑی اور سکھر اسٹیشن پر موجود مسافر اپنی ٹرینوں کے ریلوے ایب کے ذریعے درست معلومات حاصل کرسکے اور ٹرین کے انتظار میں بیٹھے مسافر نیٹ کی سہولت کے ذریعے اپنے کاروبار ی حضرات اوردوست احبات اور اپنے اہل خانہ سے موبائل فون کے ذریعے جڑے رہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس سکھر شعیب عادل نے واضح کیا کہ سکھر اور روہڑی اسٹیشن کے بعد دوسرے مرحلے میں سکھرڈویثرن کے دیگر اسٹیشنز تک مفت وائی فائی سروس کے دائررہ کو بڑھایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاں کہ روہڑی جنکشن اور سکھر اسٹیشن سمیت سکھرڈویثرن کے تمام ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مسافرٹرینوں میں سوار مسافروں دوران سفر کسی بھی مسئلے کے فوری تدارک اور دوران سفرمسافروں کو تمام تر سفری سہولیات کی فراہمی انکی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ریل عملہ کی مسافروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔