فخر زمان اور شرجیل خان کو قومی ٹیم کیلئے اوپننگ کرنی چاہیئے: شاہد آفریدی
نہیں جانتا کہ کس نے فخر کو5 یا 6 نمبر پر بیٹنگ کا کہا ہے ، ہماری ٹیم کو ان جیسے اوپنر کی ضرورت ہے جو پہلے 6 اوورز میں زیادہ سے زیادہ رنز بنا سکے: سابق کپتان
ذیشان مہتاب پیر 11 اکتوبر 2021 16:08
(جاری ہے)
44 سالہ شاہد آفریدی بھی فخر زمان کے بلے بازی سے متاثر نہیں ہیں۔ موجودہ اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار کارکردگی کے بعد بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کو مڈل آرڈر میں بیٹنگ کا رول دیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں فخر زمان کی بیٹنگ پوزیشن سے خوش نہیں ہوں، میں نہیں جانتا کہ کس نے اسے 5 یا 6 نمبر پر بیٹنگ کرنے کو کہا ہے کیونکہ وہ اپنے کیریئر میں اوپنر کی حیثیت سے کھیلے ہیں، ہماری ٹیم کو ان جیسے اوپنر کی ضرورت ہے جو پہلے چھ اوورز میں زیادہ سے زیادہ رنز بنا سکے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے حال ہی میں پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کیے جانے والے نوجوان ہارڈ ہٹر اعظم خان پر زور دیا کہ وہ بیٹنگ اور فٹنس پر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو فی الحال قومی ٹیم کا حصہ نہیں بننا چاہیئے کیوں کہ ان کے پاس مطلوبہ فارم اور فٹنس نہیں ہے، انہیں ابھی فارم اور بالخصوص فٹنس پر سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.