خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی برائے ڈس ایبل پرسنز کا اجلاس منعقد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 12 اکتوبر 2021 12:32

خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتحار شیرازی کی زیرصدارت خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی برائے ڈس ایبل پرسنز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد رانا، سیکرٹری آر ٹی اے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر بابر ظہیر کے علاوہ معذور افراد کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتحار شیرازی نے خصوصی افراد کے فوکل پرسنز سے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا تھا کے خصوصی افراد کی بھرتیوں کے سلسلے میں ہرگز سمجوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام خالی سیٹس پر تعیناتی میریٹ کی بنیاد پر ہو گی، خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جائے گا اور ان کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں تین فیصد کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :