شوبز شخصیات کے بچے بھارت چھوڑنے کا ارادہ کر رہے ہیں، کمال راشد کا دعویٰ

بدھ 13 اکتوبر 2021 21:15

شوبز شخصیات کے بچے بھارت چھوڑنے کا ارادہ کر رہے ہیں، کمال راشد کا دعویٰ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ اداکار و ناقد کمال راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد کئی شوبز شخصیات کے بچے بھارت چھوڑ کر جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کمال راشد نے کہا کہ ’میرے ذرائع کے مطابق بھارت کی کئی مشہور شخصیات کے بچے آریان خان کے واقعہ کے بعد بھارت چھوڑنے کا ارادہ کر رہے ہیں‘۔کمال راشد نے کہا کہ ’بالی ووڈ شخصیات کے بچے یہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ آریان کے ساتھ ہو سکتا ہے تو یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔‘بھارتی اداکار کے ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد اٴْن کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے اور صارفین نے بھی شوبز شخصیات کے بچوں کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔