حالیہ آئی بی اے کی جانب سے لئے گئے جے ایس ٹی اورپی ایس ٹی ٹیسٹ کے دوران آئی بی اے کے معیار کی پول کھل گئی ہے ، عبدالمجید ملاح

ٹیسٹ پیپر آؤٹ ہونے اور اشتہار کے اندر دیئے گئے معیار سے ہٹ کر سوالات دیئے گئے جبکہ 45فیصد مارکس کا اطلاق امیدواروں سے سخت ناانصافی ہے

بدھ 13 اکتوبر 2021 22:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) محکمہ تعلیم سندھ میں جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے لئے آئی بی اے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں عبدالمجید ملاح ‘عبدالغفارچنا‘ مہران بھٹو و دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، انہوں نے کہاکہ حالیہ آئی بی اے کی جانب سے لئے گئے جے ایس ٹی اورپی ایس ٹی ٹیسٹ کے دوران آئی بی اے کے معیار کی پول کھل گئی ہے ٹیسٹ کے دوران ٹیسٹ کی سیکورٹی سمیت معیار کا کوئی خیال نہیں رکھا گیاٹیسٹ پیپر آؤٹ ہونے اور اشتہار کے اندر دیئے گئے معیار سے ہٹ کر سوالات دیئے گئے جبکہ 45فیصد مارکس کا اطلاق امیدواروں سے سخت ناانصافی ہے دنیا میں کہیں بھی ایک شخص تمام مضامین میں ماہرنہیں ہوسکتا، انہوںنے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم ہرانسان کو تمام مضامین میں ماہر سمجھتے ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے، انہوںنے کہاکہ آئی بی اے کی نااہلی کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، انہوںنے کہاکہ عالمی معیار کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے 45فیصد مارکس کی شرط ختم کی جائے اور اہل وقابل امیداروں کو ملازمتیں دی جائیں تعلیم کے پھیلاؤ کے لئے قدم اٹھایاجائے بصورت دیگر آئی بی اے اور محکمہ تعلیم کی پالیسیوں کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :