محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 14 اکتوبر 2021 14:09

محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ( ق ) کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کروائی گئیقرار داد کے متن میں کہاگیا کہ محسن پاکستان ، پاکستان کے ایٹمی پرو گرام کے خالق نیو کلیر سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اوردعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت ڈاکٹر عبد القدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ڈاکٹر عبد القدیر خان کی ملک و ملت کی حفاظت کے لیے انجام دی جانے والی تاریخ ساز اور قابل فخر خدمات پر بار دیگر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔