امریکا،نیویارک کی کار پارکنگ میں ایک شخص کی نعش برآمد

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) امریکی شہر نیویارک  کی کار پارکنگ میں ایک شخص کی نعش ملی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ  نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہےکہ نیویارک   کے کے علاقے  نیو روچیل کیٹرنگ ہال کی  کار پارکنگ میں سے شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونےوالےشخص  کے جسم پر  دو گولیوں کے نشان تھے ،جوایک  ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔