پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے لاہور میں مہمان نوازی اور اپنے قیام کو یادگار قرار دے دیا
جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:32
(جاری ہے)
جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور پاکستانی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں گزارے حالیہ دنوں کو یاد کرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم بالخصوص لاہور کے باسیوں کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ لاہور میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ زبردست وقت گزارا، سب نے بہت عزت اور پیار دیا، اور خاص طور پر لاہوریوں کی مہمان نواز اور پیار دیدنی اور قابل تعریف تھا، یقین ہے کہ بہت جلد دوبارہ لاہور واپسی ہوگی، اب وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کچھ خاص کردکھانے کا ہے۔
فلینڈر 6اکتوبر کو لاہور پہنچے تھے، اور وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی بولرز کے ساتھ کافی متحرک دکھائی دیئے، دو دفعہ پی سی بی نے ان کی ورچوئل پریس کانفرن کا اعلان کرکے اسے منسوخ کیا۔ فیلنڈراب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.