پیٹ میں ڈیڑھ کلو کوکین چھپا کرسعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

دو الگ الگ کارروائیوں میں دو مسافروں سے ڈیڑھ کلو گرام کوکین قبضے میں لی گئی،کسٹمز، ٹیکس و زکو اتھارٹی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:00

پیٹ میں ڈیڑھ کلو کوکین چھپا کرسعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) سعودی عرب میں کسٹمز حکام نے جمعہ کے روز بیرون ملک سے کوکین اسمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسٹمز، ٹیکس و زکو اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ دو الگ الگ کارروائیوں میں دو مسافروں سے ڈیڑھ کلو گرام کوکین قبضے میں لی گئی۔

یہ کوکین دونوں مسافراپنے پیٹ میں چھپا کر سعودی عرب لا رہے تھے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے بتایا کہ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم انسپکٹر نے ایک مسافر کے معائنے اور تلاشی کا حکم دیا۔ تلاشی کے دوران مسافر کے پیٹ سے اس نے اپنی آنتوں میں 855 گرام کوکین پر مشتمل 91 کیپسول ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ جدہ اسلامک پورٹ پر 658 گرام سے زائد کوکین اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔ یہ کوکین بندرگاہ کے ذریعے آنے والے مسافر کی آنتوں میں چھپائی گئی تھی۔ اس طرح سے پکڑی گئی کوکین کی کل مقدار 1.5 کلو گرام سے زیادہ ہو گئی۔