انگولا ، 500 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:05

انگولا ، 500 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا
لوانڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) انگولا کے شمالی صوبے کوانزا میں 500 بارودی سرنگوں کو کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انگولا کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈی مائننگ (آئی این اے ڈی) نے ملک بھر میں جاری دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے مہم کے دوران شمالی صوبے کوانزا میں 500بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی این اے ڈی کے عبوری سربراہ گارسیا نوما نے کہا کہ ایک آرڈیننس کے تحت صوبے میں جون سے جاری مہم ستمبر 2021 تک بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایایا گیا کیونکہ اسی علاقے میں بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائنیں اور پانی کی فراہمی کا نظام بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :