انسداد دہشتگردی عدالت، ایم کیو ایم رہنمائوں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات میں آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو بہر صورت پیش ہونے کی ہدایت

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:40

انسداد دہشتگردی عدالت، ایم کیو ایم رہنمائوں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنمائوں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات میں آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو بہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم رہنمائوں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ایم کیو ایم رہنما رف صدیقی،وسیم اختر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

گواہ اے ایس آئی منور نے بیان قلمبند کروایا۔ دو مقدمات میں وسیم اختر اور دیگر کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔ عدالت نے دیگر ملزمان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت 6 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ ملزمان کیخلاف مقدمات 2016 میں درج کئے گئے تھے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے بعد مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔