علی ترین نے ایف بی آر کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے سے متعلق بھجوائے گئے نوٹس کوچیلنج کر دیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:40

علی ترین نے ایف بی آر کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے سے متعلق بھجوائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرترین کے صاحبزادے علی ترین نے ایف بی آر کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے سے متعلق بھجوائے گئے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔علی ترین کی جانب سے سیکرٹری ریو نیو ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 3کروڑ36لاکھ پائونڈز ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا ۔

اثاثوںکو ڈیکلیئر کرنے کے حوالے سے درخواست پہلے ہی زیر التواء ہے ۔2018ء کے انکم ٹیکس گوشوارے میں اثاثے ظاہر کر چکاہوں۔ ایف بی آر نے بد نیتی کی بنیاد پر نوٹس بھجوایا ، والد کے بیرون ملک اثاثوں سے مستفید ہونے کاالزام لگایاگیا ہے ،نوٹس میں انکم ٹیکس آرڈیننس کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے ۔ استدعا ہے کہ نوٹس کو کالعدم قراردیا جائے۔