لاہور ہائی کورٹ نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا

پیر 18 اکتوبر 2021 12:31

لاہور ہائی کورٹ نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) لاہور ہائی کورٹ نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ مہنگی چینی بیچنے کا الزام لگا کر شوگر ملز کو جرمانے کیے گئے، مسابقتی کمیشن نے جرمانوں کی وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردئیے، معاملہ پہلے سے ہی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جرمانے نہیں کیے جاسکتے، عدالت جرمانوں کی وصولی کا نوٹس کالعدم قرار دے۔

عدالت نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔