پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی اسکواڈ جوائن کرلیا

پیر 18 اکتوبر 2021 14:54

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی اسکواڈ جوائن ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی اسکواڈ جوائن کرلیا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا دبئی میں ٹریننگ سیشن ہوا ،قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

(جاری ہے)

دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان ٹیم نے اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کیا جو گھنٹے جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کی اورپھرجیت کا جذبہ لیے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرتے دکھائے دیے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ورام اپ میچ کھیلے گی جبکہ 20 اکتوبر کو ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ورام اپ میچ ہو گا۔