سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول کورونا کے باعث انتقال کرگئے

پیر 18 اکتوبر 2021 21:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کولن پاول کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کا انتقال کورونا کے باعث ہوئی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لیکر 2005 تک امریکا کے سیکرٹری خارجہ رہے۔افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے دوران کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے اور انہیں پہلے افریقی نژاد امریکی وزیرخارجہ ہونیکا اعزاز حاصل ہے۔سیاست میں آنے سے قبل کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔