اسلام آباد،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جڑواں شہر وں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب شیرو گینگ کے چار ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینے گئے قیمتی موبائلز فونز، نقدی، تین مو ٹر سائیکل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا

پیر 18 اکتوبر 2021 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) انڈسٹریل ایریا زون کے تھانہ نون پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جڑواں شہر وں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب شیرو گینگ کے چار ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینے گئے قیمتی موبائلز فونز، نقدی، تین مو ٹر سائیکل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیت گر وہ نے جڑ واں شہر وں سمیت ضلع اٹک میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ دنوں تھانہ گولڑہ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر موبائل شاپ لوٹنے میں بھی ملوث نکلے۔تفصیلا ت کے مطا بق انڈ سٹر یل ایر یا زون کے تھا نہ نو ن پولیس ٹیم نے بڑ ی کارروائی کر تے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد انتہائی تگ ودو کے بعد کے بعد جڑو اں شہر وں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب شیرو گینگ کے چار ارکان سر غنہ سمیت ٹریس کرکے گرفتار کیااور ملزمان کے قبضہ سے قیمتی موبائلز فونز،ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی، گن پوائنٹ پر چھینے گئے تین مو ٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے چار پسٹل و ایمونیشن برآمد کرلیے گے،مزید تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات کی تو قع ہے، ملزمان میں محمد یاسین، محمد طارق، حسنین اور شیرو گینگ کا سرغنہ شیر زمان بھی شامل ہے، ملزمان نے واردت کے دوران سیکٹر آئی 16 میں پی ایچ اے زیر تعمیر فلیٹس کے گلاب گل نامی چوکیدار کو فائر کر کے زخمی بھی کردیا تھا،ابتدائی تفتیش کے دوران اس گروہ نے تھانہ نون،تھانہ گولڑہ،تھانہ سبزی منڈی میں گن پوائنٹ پر موٹرسائیکلز،موبائلز فونز اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں سمیت راولپنڈی کے تھانہ ویسٹرج، پیرودھائی، رتہ امرال اور ضلع اٹک کے تھانہ کامرہ کی حدود میں بھی گن پوائنٹ پر واردا تیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری بھی ہیں، گزشتہ دنوں تھانہ گولڑہ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر موبائل شاپ لوٹنے میں بھی ملوث نکلے،یہ کارروائی ایس پی انڈسٹر یل ایر یا زون فد ا حسین ستی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نون سید اشتیاق حسین شاہ،ملک محمد اصف اے ایس آئی معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز اور آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش اور انعاما ت دینے کااعلان کیا ہے۔