ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سری لنکا نے نممبیا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

اوشکا فرنینڈو اور راجا پکسا کی ذمہ درانہ بلے بازی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 اکتوبر 2021 22:08

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سری لنکا نے نممبیا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا نے نممبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 
متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ اے کی ٹیموں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں نمیبیا نے حریف کو 97 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کولیفائی کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

نمیبیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن 14 اوورز میں 73 رنز بنا پائی اور اگلے 5 اوور میں باقی ٹیم کھلاڑی بھی ایک ایک پویلین لوٹ گئے۔ 29 کے مجموعی سکور پر دو وکٹیں گرنے کے بعد کریگ ولیم نے 36 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جب کہ ان کا ساتھ گیرہارڈ ایرزیزم نے 19 گیندوں پر 20 رنز بناکر دیا تاہم اس کے بعد کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہ سکا ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 3 جب کہ لاھیرو کمارا اور ونندو ہاسارانگا نے دو دو وکٹیں لیں۔

97 کے ہدف کے لیے سری لنکا کے اوپنرز میدان میں اترے تاہم 14 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گنوا دی۔