جنت مرزا کی جاپان سے دلکش تصاویر وائرل

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر منفرد اور خوبصورت ویڈیوز بناکر پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بنی ہیں

بدھ 20 اکتوبر 2021 10:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان کی مقبول ترین شخصیت، معروف ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی نئی اٴْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی جاپان سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔جنت مرزا جوکہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر منفرد اور خوبصورت ویڈیوز بناکر پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بنی ہیں، ان دنوں جاپان میں اپنی چھٹیاں گٴْزار رہی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار بیرون ملک ہونے کے باوجود بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جوکہ اٴْنہوں نے جاپان میں لیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جنت مرزا نے جمپ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح بیحد حسین لگ رہی ہیں۔

جنت مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی۔ٹک ٹاک اسٹار کی ان تصاویر پر اٴْن کے منگیتر عٴْمر بٹ سمیت لاکھوں مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ جنت مرزا نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اٴْنہیں اپنی بہن کو تنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔