راجووال میں قتل کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،ایک شخص قتل

گزشتہ روز ایک خاتون کا سر تن سے جدا کر کے قتل کر دیا گیاتھا

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:39

راجووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) راجووال میں قتل کی سفاکانہ وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، دوسرے روز بھی قتل کی واردات، ایک شخص کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجووال میں قتل کی وارداتوں کی سیریل کلنگ جاری ہے ،گزشتہ روز گائوں ٹبہ شمس کے کا رہائشی محمد ادریس کھیتوں میں چارہ کاٹنے گیا مگر واپس نہ آیا جس پر اسکی تلاش کی گئی تو فصلوں سے اسکی لاش مل گئی جسے کپڑے کے صافے سے گلا گھونٹ کر بے دردی سے قتل کر کے پھینک دیا گیا تھا ،این این آئی کے مطابق پولیس نے مقتول کے بھائی محمد ضمیر کی مدعیت میں ملزمان منشاء اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک خاتون کا سر تن سے جدا کر کے قتل کر دیا گیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :