کویت نے کورونا کو شکست دیدی‘ 2 سال بعد معمولات زندگی کی مکمل بحالی کا سرکاری اعلان

وزراء کونسل کے ایک غیر معمولی اجلاس میں وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے احتیاط تدابیر اپناتے ہوئے ملک میں معمول کی زندگی کی واپسی کا باقاعدہ اعلان کیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:14

کویت نے کورونا کو شکست دیدی‘ 2 سال بعد معمولات زندگی کی مکمل بحالی کا ..
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اکتوبر 2021ء ) خلیجی ملک کویت نے 2 سال کے طویل عرصے بعد معمولات زندگی بحال کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزراء کونسل کے ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد حکومتی ترجمان طارق المزم نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے احتیاط تدابیر اپناتے ہوئے ملک میں معمول کی زندگی کی واپسی کا اعلان کیا ہے ، وزراء کونسل نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وزارت اوقاف اور اسلامی امور کو یہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں جس میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ نمازی ویکسین شدہ ہیں اور مساجد میں نماز پڑھنے والے ماسک کا استعمال کریں اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جائے نماز گھر سے لائیں۔

کویتی حکومت کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ماسک پہننے کا فیصلہ کھلے علاقوں میں نہیں بلکہ بند جگہوں پر ضروری ہے ، ریستورانوں اور کیفوں میں ماسک پہننا ضروری نہیں ہے جب کہ شادیوں اور سماجی تقریبات میں ماسک پہننا اور ویکسین شدہ افراد کو اجازت دینے کا اطلاق 25 اکتوبر بروز اتوار سے لاگو ہو گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کویت نے ایئرپورٹ مکمل بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ، 24 اکتوبر سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن اپنی پوری صلاحیت کے مطابق اپنی معمول کی سطح پر کام کرے گا ، پروازوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کافی نشستیں دستیاب ہوں گی جس کے باعث ٹکٹوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ہوگی اور کویت سے مسافر جلد ہی کچھ ممالک پر ٹکٹ کی قیمتوں کو دیکھ سکیں گے جو دوطرفہ سفر کے لیے 100 کویتی دینار سے بھی کم ہیں۔

ٹریول اینڈ ٹورزم فیڈریشن نے کہا ہے کہ کویت ہوائی اڈے کو مکمل بحال کرنے کی وجہ سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ہو گی کیوں کہ کویت ہوائی اڈے کو پوری صلاحیت سے چلانے کے بارے میں کابینہ کے وزراء کے فیصلے نے ہوا بازی ، سیاحت اور سفری شعبوں میں مثبت ماحول پیدا کیا ہے ، اس فیصلے سے ٹکٹوں کی قیمت کم ہوگی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اس ضمن میں فیڈریشن آف ٹورازم اینڈ ٹریول آفسز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد المطیری نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں کے کھلنے سے ایئر لائنز اور مسافروں کے آپریشن میں اضافہ ہوگا جوقومی معیشت میں حصہ ڈالیں گے ، اس فیصلے سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی کیوں کہ پروازوں کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے کے لیے کافی نشستیں دستیاب ہوں گی جس کی وجہ سے کویت سے مسافر جلد ہی کچھ ممالک پر ٹکٹ کی قیمتوں کو دیکھ سکیں گے جو دوطرفہ سفر کے لیے 100 کویتی دینار سے بھی کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :