کابل میں ایک اور ویمن مارچ، صحافیوں پر طالبان کا تشدد

DW ڈی ڈبلیو جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:00

کابل میں ایک اور ویمن مارچ، صحافیوں پر طالبان کا تشدد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اکتوبر 2021ء) اطلاعات کے مطابق رنگ برنگے اسکارف پہنے ہوئے قریب بیس خواتین کابل میں وزارتِ تعلیم کی عمارت کے قریب سے احتجاج کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ کی بلڈنگ تک چلتے ہوئے گئیں۔

’افغان لڑکیوں کو جبری شادی کے لیے پاکستانی نوجوانوں کے حوالے کیا جا رہا ہے‘

انہوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر خواتین کےحقوق سے متعلق نعرے لکھے ہوئے تھے۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان نے خواتین کو احتجاجی مارچ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رکھنے کی کھلی آزادی دے رکھی تھی۔

پلے کارڈز پر نعرے

احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین نے جو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ان پر 'خواتین کو پڑھنے اور نوکری کا حق دستیاب نہیں‘ اور 'تعلیم پر سیاست مت کریں‘ جیسے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

ایک پلے کارڈ پر 'بیروزگاری، غربت، بھوک‘ کے الفاظ بھی لکھے ہوئے تھے۔

وہ مظاہرے کے دوران اپنے بازو بلند کر کے نعرے بازی بھی کرتی رہیں۔

افغانستان میں ایل جی بی ٹی کمیونٹی روپوشی پر مجبور

اس ویمن مارچ میں بچے بھی ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ بچے احتجاجی مارچ کا حصہ تھے یا ویسے ہی ساتھ تھے۔

طالبان کسی کا احترام نہیں کرتے

اس مظاہرے کی منتظمین میں سے ایک زاہرہ محمدی کا کہنا ہے کہ خطرات کے باوجود افغان خواتین احتجاجی مارچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب حالات یہ ہیں کہ طالبان کے نزدیک کسی کی کوئی وقعت نہیں خواہ وہ کوئی عورت ہو یا صحافی، یہ ملکی ہوں یا غیر ملکی۔

زاہرہ محمدی نے یہ بھی کہا کہ بچیوں کے تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے اسکولوں کو کھولنا اشد ضروری ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی خواتین کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انہیں طالبان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اور گھر سے باہر نکلنے پر خاندان والے روکیں تو اس سے بھی خوفزدہ نہیں ہونا کیونکہ حق حاصل کرنے کے لیے جد و جہد تو کرنی پڑے گی۔

صحافیوں پر تشدد

کابل میں ویمن مارچ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو طالبان انتظامیہ کے کارندوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کم از کم دو صحافیوں کو چوٹٰیں بھی آئیں۔ ان میں سے ایک کو خودکار رائفل کا پچھلا حصہ مارا گیا جب کہ دوسرے کو طالبان کے مسلح ورکرز نے ٹھوکریں اور مکے بھی مارے۔

طالبان: پابندیوں کے خلاف افغان خواتین کا مظاہرہ

نیوز ایجنسیوں کے مطابق خواتین کے مارچ کے ساتھ طالبان کے باوردی کارکن انہیں اپنی نگرانی میں رکھے ہوئے تھے۔

کئی طالبان مقامی افغان مردوں نے جنگی طرز کے لباس پہنے ہوئے تھے۔

افغان خواتین کس طرح طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت کر رہی ہیں

طالبان اہلکار امریکی ساختہ ایم سولہ اور اے کے 47 کی رائفلیں اٹھائے ہوئے تھے۔ ابھی تک طالبان نے لڑکیوں کے اسکول کھولنے اور خواتین کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے بارے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ع ح ب ج (اے ایف پی)