اسکاٹ لینڈ نے عمان کو شکست دیکر سپر 12مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:20

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد اسکاٹ لینڈ نے ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اسکاٹ لینڈ نے عمان کی جانب سے 123 رنزکا ہدف 17 ویں اوور میں پورا کیا۔

(جاری ہے)

اسکاٹش کپتان کائل کوئٹزر نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 122 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔عمان کی جانب سے کپتان ذیشان مقصود 34 جب کہ محمد ندیم 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے تین، سفیان شریف اور مائیکل لیسک نے دو، دو جب کہ مارک واٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :