سی پیک منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:19

سی پیک منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) سی پیک منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں ۔ وزارت منصوبہ بندی حکام نے بتایاکہ اس وقت 25ارب ڈالر کے 39منصوبے مکمل ہوچکے ہیں یا زیر تکمیل ہیں، سی پیک کے 18منصوبے 15.7ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سی پیک کے 21منصوبے 9.3ارب ڈالر کی لاگت سے عملدرآمد کے مراحل میں ہیں