نون لیگ سے اتفاق رائے‘پیپلزپارٹی نے ترقیاتی بجٹ کے اجرا ‘اورمختلف کمیٹیوں میں نامزدگیوں پر کام شروع کردیا

چکوال سے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار خان دلہہ کو راولپنڈی ڈویژن کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی چکوال کا ممبر بنا دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 13 ستمبر 2026 19:40

نون لیگ سے اتفاق رائے‘پیپلزپارٹی نے ترقیاتی بجٹ کے اجرا ‘اورمختلف ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر ۔2026 ) حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی سمیت مل کر چلنے کے لیے گورنر ہاﺅس پنجاب میں ہونے والے اجلاس کے بعد پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں کو ترقیاتی بجٹ کے اجرا کے ساتھ ساتھ مختلف کمیٹیوں میں نامزدگیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا.

(جاری ہے)

چکوال سے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار خان دلہہ سینئر نائب صدر پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کو ڈی سی سی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی چکوال کا ممبر بنا دیا گیا ہے قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ مہوش سلطانہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی چکوال کی ممبر تھیں جن کا نام خارج کرکے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو بطور ممبر نامزد کیا گیاہے.