اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کے کیس،یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ، سابق وزیر اعظم دس نومبر کو طلب

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:19

اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کے کیس،یوسف رضا گیلانی اور دیگر ..
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت نے یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کے کیس میں یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کوکو 10 نومبر طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم کے نوٹس جاری کئے ۔ عدالت نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی 10نومبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوں۔ عدالت نے کہاکہ تمام ملزمان دو نومبر کو حاضری یقینی بنائیں ، فرد جرم عائد کی جائے گی،ملزمان پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے،نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔