لاہور،برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 19:59

لاہور،برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں گزشتہ روز اضافہ کر دیا گیا، شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث گوشت کی قیمت 331 روپے سے بڑھ کر 342 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ زندہ مرغی کی تھوک کی سطح پر قیمت 228 روپے فی کلو اور پرچون کی سطح پر 238 روپے فی کلو رہی جبکہ فارمی انڈے 1 روپے فی درجن اضافے کے بعد 166 روپے فی درجن میں فروخت ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :