نازیہ حسن کی خوبصورت آواز دودہائیوں تک گونجتی رہی: حمیرا ارشد

جمعہ 22 اکتوبر 2021 20:52

نازیہ حسن کی خوبصورت آواز دودہائیوں تک گونجتی رہی: حمیرا ارشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) گلوکارہ حمیر اارشدنے کہا ہے کہ پاپ گلوکاری میں نازیہ حسن نے جو نام کمایا ہے وہ قابل رشک ہے ،دودہائیوںتک نازیہ حسن کی خوبصورت آوازگونجتی رہی ہے اورلوگ آج بھی ا ن کے گائے ہوئے گانے سننا پسند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد نے کہا کہ نازیہ حسن واحد خاتون گلوکارہ تھیں جنہوں نے پاپ گلوکاری کے ذریعے عروج حاصل کیا اوران کے تمام گانے سپر ہٹ ہوئے ۔نازیہ حسن کا گانا ’’ٹالی دے تھلے بے کے‘‘مجھے بھی بہت پسند ہے اور میں اسے اکثر سنتی او ر گنگناتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ نازیہ حسن کے جانے کے بعد کوئی بھی خاتون گلوکارہ پاپ موسیقی میں ان کا خلا پر نہیں کر سکی ۔

متعلقہ عنوان :