ڈرامہ سیریل مہرا نے مجھے زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا ، آغا علی

بدھ 17 ستمبر 2025 17:02

ڈرامہ سیریل  مہرا نے مجھے  زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا ، آغا علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اداکار آغا علی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل مہرا نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا ہے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو "گڈ مارننگ پاکستان" کی 25 ویں سالگرہ کے سپیشل پروگرام میں شرکرتے کے دوران انہوں نےکہا کہ ڈرامہ سیریل مہرا نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا۔

(جاری ہے)

ان کے بقول، یہ ایک بھاری سکرپٹ تھا جسے پڑھنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ انسان اپنی انا میں اکثر یہ بھول جاتا ہے کہ اس کے رویے اور اقدامات دوسروں پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں، جو ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے نے انہیں سکھایا کہ انسان کو کبھی دوسروں کے ساتھ غرور نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ رویہ دوسروں کو توڑ سکتا ہے یا برباد کر سکتا ہے۔ آغا علی نے کہا کہ چاہے آپ کسی بھی مقام پر ہوں، ہر حال میں دوسروں کے ساتھ مہربانی اور نرمی سے پیش آنا چاہیے۔