ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ،شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال کی تیسری سہ ماہی کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال کی تیسری سہ ماہی کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان مورخہ 21اکتوبر، 2021ء کو کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق کمپنی نے مذکورہ سہ ماہی کے دوران 296ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ گزشتہ برس، اسی عرصے کے دوران، 1,812ملین روپے کا منافع ہوا تھا۔ 2021ء کے 9 ماہ کے عرصے نے ، گزشتہ برس کے سخت حالات کے مقابلے میں نمایاں بحالی دیکھی۔ حوصلہ افزا تبدیلی کی بنیادی وجہ بہتر کاروباری کارکردگی تھی جس میں متفرق ایندھن اور لیوبریکنٹس، زرمبادلہ کا موثر استعمال اور ملازمین اور کسٹمرز کے لیے تحفظ جیسی حکمت عملی پرمبنی ترجیحات پر توجہ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :