ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
اسالنکا کی شاندار اننگز
ذیشان مہتاب اتوار 24 اکتوبر 2021 18:44
(جاری ہے)
مشفق الرحیم ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور محموداللہ کے ساتھ ملکر مقررہ اوورز میں 171 رنز کا ہدف مقرر کردیا۔
محمود اللہ 10 اور مشفق الرحیم 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے ہی اوور میں کوشل پریرا صرف ایک رن بنانے کے بعد نسُم احمد کی وکٹ بن گئے۔ اس کے بعد پتھُم نسانکا کا ساتھ دینے چارتھ اسالانکا آئے اور دونوں نے عمدہ بیٹنگ کرتتے ہوئے پاور پلے میں مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ دونوں ہی ذمے دارانہ بیٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ جارحانہ انداز بھی اپنایا اور پاور پلے میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، شکیب الحسن نے ایک ہی اوور میں 24 رنز بنانے والے نیسانکا اور نئے بلے باز آوشکا فرنینڈو کو چلتا کردیا۔ ابھی سری لنکن ٹیم ا سنقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں ونندو ہسارنگا ڈی سلوا بھی صرف چھ رنز بنا کر چلتے۔ دوسرے اینڈ سے اسالانکا نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور بھنوکا راجا پکسے کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں تسکین احمد کی جگہ نسیم احمد کو شامل کیا گیا جبکہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کے زخمی ہونے کے باعث ان کی جگہ بنورا فرنینڈو کھیل رہے ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج دوسرا پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔ بنگلہ دیشی ٹیم محمد نعیم، لٹن داس(وکٹ کیپر) مہدی حسن، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، نور الحسن(وکٹ کیپر)، مستفیض الرحمٰن، نسُم احمد، محمد محموداللہ، عفیف حسین، محمد سیف الدین، شکیب الحسن پر مشتمل ہے جب کہ سری لنکا کی ٹیم میں آوشکا فرنینڈو، پاتھُم نسانکا، کوشل پریرا(وکٹ کیپر)، بھنوکا راجا پکسے، دشمانتھا چمیرا، بنورا فرنینڈو، چمیکا کرونارتنے، لہیرو کمارا، داسن شناکا(آل راؤنڈ)، ونندو ہسارنگا ڈی سلوا،چریتھ اسالانکا شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.