پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ساڑھے 4 لاکھ روپے کا ٹکٹ خریدا تھا: شیخ رشید

مہنگی ٹکٹ لی تھی لیکن پاکستان کے میچ جیتنے کے بعد میرے پیسے پورے ہوگئے: وفاقی وزیر داخلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 اکتوبر 2021 16:51

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ساڑھے 4 لاکھ روپے کا ٹکٹ خریدا تھا: شیخ رشید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اکتوبر 2021ء ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پاک بھارت ٹی 20 میچ کا ٹکٹ ساڑھے 4 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ 70 سالہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگی ٹکٹ لی لیکن پاکستان کے میچ جیتنے کے بعد میرے پیسے پورے ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ میں ہوٹل پہنچا ہی تھا کہ فون آگیا کہ واپس آجاؤ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا حکم تھا سو میں پاکستان واپس آگیا ،میرا تو اصل میچ کل تھا، گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا، اختیار ہوتا تو آج عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔ بھارت کو دس وکٹوں سے شکست پر تاریخی جشن منایا گیا، بھارت کو10 وکٹ سے شکست بہت بڑی فتح ہے۔