ْآئی ایم ایف کا کمرشل بینکوں میں سرکاری اکائونٹس بندکرنے کا مطالبہ درست ہے،میاں زاہد حسین
عالمی ادارے کی ڈیمانڈ کڑوی نہیں بلکہ میٹھی گولی ہے، قوانین کی خلاف ورزی میں ہزاروں اکائونٹس چلائے جا رہے ہیں،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
پیر 25 اکتوبر 2021 16:59
(جاری ہے)
اس میں متعدد قباحتیں ہیں جس وجہ سے اسکاخاتمہ ضروری ہے اس لئے آئی ایم ایف کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے۔
کمرشل بینکوں کے مابین سرکاری اداروں کے فنڈز حاصل کرنے کے لئے مسابقت رہتی ہے جس میں کرپشن کا امکان ہوتا ہے ۔ کمرشل بینک سرکاری اداروں کو انکے ڈیپازٹ پر چار فیصد تک سود ادا کرتے ہیں اور اسی سرکاری رقم کو حکومت کو قرض کی مد میں دے کر دس فیصد تک سود وصول کرتے ہیںجس سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ کئی اداروں کے ارباب اختیار سود کمانے کے لئے سرکاری فنڈر کو ذاتی اکائونٹس میں جمع کروا دیتے ہیں جبکہ کئی ادارے سود کمانے کے لئے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کر دیتے ہیں۔ بعض ادارے تو سرکاری فنڈ کی مدت ختم ہونے سے قبل اسے نجی پارٹیوں کے اکائونٹ میں منتقل کر دیتے ہیں اور بعد ازاں دوبارہ وصول کر لیتے ہیں اس لئے اس سلسلہ کا جو ایک کاروبار بن چکا ہے کا خاتمہ ضروری ہے۔میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرض کی کڑوی گولی اسی وقت لیتی ہیں جب معیشت کے حالت بہت زیادہ خراب ہو چکی ہو۔ معاشی حالت کی خرابی ایک حد تک تو برداشت کر لی جاتی ہے لیکن جب معاملات معاشی عدم استحکام کی طرف بڑھ رہے ہوں تو حکمران اس خرابی کو روکنے کی کوشش میں کشکول اٹھا لیتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ماہرین قرض لینے والے ممالک کو جو شرائط بتاتے ہیں اس میں فوری طور پر ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے جو معاشی عدم استحکام کو جس میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور اخراجات وغیرہ شامل ہے ختم کیا جا سکے تاہم اس سے عوام متاثر ہوتے ہیں۔ پاکستان میںآئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ان شرائط پرمکمل عمل درامد نہیں کیا جاتا ہے جس سے معاشی حالت خراب اور عالمی ادارے کی شرائط مزید سخت ہو جاتی ہیں جس کا سارا ملبہ عوام پر ہی گرتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.