سالانہ لولوسر پولو ان پنک ٹورنامنٹ لاہور پولو کلب میں شروع ہوگیا،فائنل 31اکتوبرکو کھیلا جائیگا
ٹورنامنٹ میں گیارہ ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے،انٹر نیشنل لیڈیز ٹیم بھی شامل ہے
منگل 26 اکتوبر 2021 20:16
(جاری ہے)
پانچ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پانچ ٹیموں میں جبکہ چار پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی دیگر ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ہفتہ کو پاکستانی اور انٹرنیشنل خواتین کے درمیان ایگزی بیشن میچ بھی کھیلا جائے گا۔
انہوں نے لولوسر، پنک پولو، ہیپی کائو چیز اور دیگر سپانسرز کا اس کاز کو سپانسر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ آغا مرتضی علی خان کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب ہر سال انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان لاتا ہے اس سے ہم نے خواتین پولو کھلاڑیوں کو اپنے ملک بلایا ہے۔ سی ای او پنک ربن عمر آفتاب کا کہنا تھا کہ ان کا چھاتی کے کینسر سے متعلق ہسپتال مکمل ہو گیا ہے اور جلد آپریشنل ہو جائے گا۔ پولو کے ذریعے ہم بریسٹ کینسر سے بچائو کے متعلق آگاہی دینا ہے۔ سی او او لولو سر فواد شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی اس کاز کو سپانسر کیا اور لاہور پولو کلب کے ساتھ مل کر اس سال بھی اس نیکی کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں چیلسیا میسنگر،جینیفر ولیمز، گریز کیرسز، کیرن کیرس اور دیگر شامل ہیں۔ پول اے میں ٹوٹل نیوٹریشن، بلیک ہارس پینٹس، ذکی فارمز، نور پور، کونٹری پول بی میں نگینہ گروپ، گارڈ گروپ، ریمنگٹن فارما، حبیب میٹرولائنز، ایئرلنک ایگلز اور ذیڈ ایس پولو شامل ہیں۔ پورا ہفتہ لیگ میچز ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.