وزیر توانائی سندھ امیتاز شیخ کا سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے پروجیکٹ کادورہ ؛ تھر کول بلاک 2- پر جاری ترقیاتی کام کو سراہا
بدھ 27 اکتوبر 2021 00:11
(جاری ہے)
پروجیکٹ پر ، اعلیٰ سطح کے اس وفد کا استقبال ایس ای سی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر اقبال نے کیا جن کے ہمراہ ہیومن ریسورسز اور ایڈمنسٹریشن کے نائب صدر ذیشان خان، ڈائریکٹر سائٹ ضیاء حیدر اور جنرل منیجر سی ایس آر ، پبلک افیئرز اور کمیونیکیشنز نصیر میمن بھی موجود تھے۔
وفد نے تھر کول بلاک 2-میں SECMCمائننگ پروجیکٹ پر پیش رفت کو سراہا جہاں اٴْن کی ملاقات محنتی خواتین ڈمپ ٹرک ڈرائیورز ، RO پلانٹ کی خواتین آپریٹرز، مقامی تھری انجنیئرز اور دیگر ملازمین سے کروائی گئی جنھیں ایس ای سی ایم سی کی جانب سے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔وفد نے تھر فاؤنڈیشن اسپتال اور تھر فاؤنڈیشن پرائمری اسکول کا دورہ بھی کیا جسے گاؤں مان سنگھ بھیل میں قائم کیا گیا ہے جہاں وفد نے بہترین اسٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔وفد نے SECMC کی وسیع کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی اور بے گھر افراد کی آبادکاری کی کوششوں کو بھی سراہا۔عامر اقبال نے میگا پروجیکٹ کے لیے اپنا قیمتی وقت اور سپورٹ دینے پر وفاقی اور صوبائی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا جبکہ SECMCکے چیئرمین نے بھی ذاتی توجہ اور راہنمائی فراہم کی تاکہ بہترین کارکردگی کے لیے ٹیم متحرک رہے۔اٴْنھوں نے وزیر موصوف کو یقین دلایا کہ ایس ای ایم سی HSEاورآپریشنل کارکردگی کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھے گی۔اس پروجیکٹ کا ہر اسٹیک ہولڈرقومی معیشت پر مثبت اثراور مقامی کمیونیٹیز کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.