پاکستانی علاقائی بر آمدات میں35فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا،عبدالرزاق داؤد

وزارت تجارت خطے کے ہمسایہ ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے،مشیر تجارت

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:30

پاکستانی علاقائی بر آمدات میں35فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا،عبدالرزاق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) رواں ماہ کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پاکستانی علاقائی بر آمدات میں35فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان کے مطابق وزارت تجارت خطے کے ہمسایہ ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے اوررواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین، افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا، جبکہ ایران، ترکی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہواہے۔

مشیر تجارت کے مطابق مجموعی طور پر ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال ان ممالک کو پاکستانی برآمدات 694 ملین ڈالرز کی تھیںجبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 938 ملین ڈالر کی برآمدات رہیں، مشیر تجارت نے کہا کہ ہم اپنے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ،ہمارے برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو خطے کی مارکیٹ تک پھیلائیں اور برآمدات میں اضافہ کریں