امریکامیں سوشل میڈیا انفلوئنسرکا والد کی لاش کے سامنے فوٹو شوٹ، صارفین کی شدید تنقید

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:26

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر والد کی میت کے سامنے فوٹو شوٹ کروانے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق 20 سالہ جین ریویرا نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے والد کی میت کے سامنے کھڑی ہوئیں اور مختلف پوزز میں 8 تصاویر کھنچوائیں اور اپنے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردیں۔

میامی سے تعلق رکھنے والی ماڈل نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ پاپا آپ میرے بیسٹ فرینڈ تھے جبکہ آپ نے بہترین زندگی گزاری۔انسٹاگرام پر والد کی میت کے سامنے کھنچوائی گئیں تصاویر اپ لوڈ کرنے پر صارفین نے شدید تنقید کی جس کے بعد جین ریویرا نے اپنا انسٹاگرام اکائونٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔