ثقلین مشتاق نے افغانستان کے خلاف میچ کے کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کردیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:34

ثقلین مشتاق نے افغانستان کے خلاف میچ کے کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کے خلاف میچ کے کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ کامیابی سے امیدیں بڑھ جاتی ہیں اور اعتماد میں اضافہ ہوجاتا ہے، جیت کے بعد پلان پرعمل در آمد کرنا آسان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم بڑے اچھے انداز سے درست سمت میں بڑھ رہی ہے، اسکواڈ کے تمام ارکان ایک ساتھ مل کر ایک سوچ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ میتھیو ہیڈن اور فلینڈر کا بطور بیٹنگ اور بولنگ کنسلٹنٹ اہم رول ہے، کھلاڑی انجوائے کررہے ہیں، جیسا وہ چاہتے ہیں وہ کھیل رہے ہیں۔اٴْنہوں نے کہاکہ جھنڈا لگانا اور اٹھانا متحرک کرنے کے لیے ہے، یہ پورے ملک کی ٹیم ہے یہ جھنڈا 22 کروڑ عوام کا ساتھ ہونا یاد دلاتا ہے۔ثقلین مشتاق نے اس موقع پر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے اگلے حریف افغانستان کے میچ سے متعلق کمبی نیشن پر بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ٹیم کمبی نیشن کے حوالے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کوئی بھی ہو، ہم پرائیڈ کے مطابق کھیلیں گے۔