آصف علی زرداری کیخلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:53

آصف علی زرداری کیخلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں فرد جرم عائد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے حوالے سے ریفرنس پر سماعت کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جج سید اصغر علی کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ریفرنس پر سماعت 18 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔