بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ریٹائرڈ پروفیسر جوڑے نے پھندا لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:18

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ریٹائرڈ پروفیسر جوڑے نے پھندا لگا کر ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ریٹائرڈ پروفیسر جوڑے نے پھندا لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی کے جنوب مشرقی علاقے گووند پوری میں ریٹائرڈ پروفیسر جوڑے نے مسلسل بیماری سے تنگ آکر خودکشی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کا کہنا ہے راکیش کمار جین اور ان کی اہلیہ اشا راکیش کمار جین کی لاشیں ان کے گھر میں سٹیل کے پائپ سے لٹکی ہوئی ملیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے جوڑے کے پاس سے دو تحریریں بھی ملیں جن پر لکھا تھا کہ ایک حادثے کے بعد ہونے والی بیماری کے باعث مسلسل بستر پر پڑے رہنے کی وجہ سے ہم بہت تنگ آکر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے۔

متعلقہ عنوان :