این ڈی ایم اے کی جانب سے آفات کے خطرات کے تدارک میں پارلیمانی نمائندوں کے کردار پرایک روزہ پارلیمانی کاکس کا انعقاد
جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:54
(جاری ہے)
انہوں نے مزیدکہا کہ منتخب نمائندے آفات سے نمٹنے کے حوالے سے اس ضمن میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
پارلیمانی کاکس کے انعقاد کا مقصد قدرتی آفات سے متعلق سینیٹ و اراکین اسمبلی کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے حوالے سے بین الاقوامی فریم ورکس، صنفی برابری، اور بچوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی اور مفاہمت پیدا کرنا تھا،مزید برآں پارلیمانی نمائندوں کو آفات سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات اور ان پر عمل درآمد کے لیے راہنمائی فراہم کرنا بھی پارلیمانی کاکس کے مقاصد کا حصہ تھا۔ چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے تقریب کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور اپنے ابتدائی کلمات میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے پارلیمانی نمائندوں کے کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی عوام نے ہر قسم کی آفات کا ہمیشہ بڑے عزم و ہمت سے سامنا کیا ہے، ہمیں پاکستان کو محفوظ اور مضبوط ملک بنانے کے لیے قومی اور سیاسی عزم کی اشد ضرورت ہے تا کہ این ڈی ایم اے اور اس جیسے دیگر اداروں کے صلاحیتی دائرہ کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کو مستحکم کیا جائے۔حماد اظہر وفاقی وزیر برائے انرجی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے متعدد آفات کا سامنا رہا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ این ڈی ایم اے جیسے ادارے موجود ہوں جوکسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موثراور بر وقت اقدامات اٹھا سکیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کا تسلسل بڑھتا جا رہا ہے جس کے باعث متعدد آفات کا خطر ہ موجود رہے گا۔ ہمیں گزشتہ واقعات سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کے لئے تیاری کرنی ہے اور اداروں کے مابین معاونت و مفاہمت کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ا س موقع پر این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں عالمی ترقی کی راہ میں بہت بڑا خطرہ ہیں ہمیں عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر طویل المدتی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ وزارت ِموسمیاتی تبدیلی نے ان تغیرات کے منفی اثرات کو کم کرنے اور ان کے تدارک کے حوالے متعدد اقدامات اور منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے پارلیمانی نمائندوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے ہم پاکستان کو آفات سے محفوظ اور مضبو ط بنانے کے لئے سنجیدہ ہیں اور اس سلسلے میں اٹھا ئے گئے موئثر اقدامات آفات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔تمام پارلیمانی نمائندوں نے بھر پور انداز میں کا کس میں شرکت کی اور آفات کے خطرات کو کم کرنے کے حوالے سے اپنی آراء و تجاویز سے آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.