ملک بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،یکم ربیع الثانی 1443 ہجری 7 نومبر کو ہوگی

جمعہ 5 نومبر 2021 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2021ء) پاکستان بھر میں چاند نظر نہیں آیا ،یکم ربیع الثانی 7 نومبر2021 اتوار کو ہو گی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ پورے ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھاملک بھر میں یکم ربیع الثانی 1443 کا چاند نظر نہیں آیا اور اب یکم ربیع الثانی 1443 7 نومبر2021 بروز اتوار کو ہو گی۔

(جاری ہے)

ذیلی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں بھی ہوئے۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔