25نومبر کو سٹی پارک خان پور میں منعقد ختم نبوت کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہو گی،مولانا کفایت اللہ

ضلع راجن پور سمیت پورے جنوبی پنجاب سرائیکی وسیب شمالی سندھ سے قافلے شریک ہوں گے روجھان سے بھی بڑا قافلہ شرکت کریگا،رہنما جمعیت علماء اسلام پنجاب

پیر 8 نومبر 2021 20:58

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2021ء) 25نومبر کو سٹی پارک خان پور میں منعقد ختم نبوت کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ضلع راجن پور سمیت پورے جنوبی پنجاب سرائیکی وسیب شمالی سندھ سے قافلے شریک ہوں گے روجھان سے بھی بڑا قافلہ شرکت کرے گا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما مولانا کفایت اللہ درخواستی نے خان پور آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کانفرنس جے یو آئی پنجاب کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن درخواستی،مولانا پیر جمیل الرحمن درخواستی کی زیر سرپرستی ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن درخواستی،مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی زیر قیادت مولانا عزیز الرحمن درخواستی،مولانا احمد الرحمن درخواستی،مولانا عامر فاروق عباسی،مولانا ضیاء الرحمن درخواستی ودیگر کی زیر نگرانی منعقد ہو رہی ہے جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن،مولانا عبدالغفور حیدری،پروفیسر ساجد میر،خواجہ معین الدین،محبوب کوریجہ،شاہ انس نورانی،مولانا پیر ناصرالدین خاکوانی،مولانا قاری حنیف جالندھری،مولانا محمد امجد خان،مولانا الیاس چنیوٹی،مولانا راشد محمد سومرو،سید کفیل شاہ بخاری،مولانا اسعد محمود ایم این اے مولانا پیر محمد شاہ نقشبندی ودیگر علماء خطاب کریں گے قاری عزیز الرحمن درخواستی کی قیادت میں خان پور میں کانفرنس کی دعوتی تشہیری مہم تیزی سے جا ری ہے۔